ابنا: ڈاکٹر لاریجانی نے تہران میں مصر کی حزب عمل اسلامی کے سکریٹری جنرل مجدی حسین سے ملاقات میں کہا کہ ملت ایران ملت مصر کے انقلاب کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور ہمیشہ مصری عوام کا ساتھ دے گی۔
مجدی حسین نے بھی کہا کہ مصری قوم کا انقلاب، ایران کے اسلامی انقلاب سے متاثر ہے اور مصر کے مسلم عوام اسلامی انقلاب سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔
انھوں نے کہا مصری عوام نے بڑے بت حسنی مبارک کو ہٹانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے لیکن اپنے اھداف حاصل کرنے کے لئے انہیں ابھی طویل سفر طے کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110